ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک نے کووِڈ ٹسٹ میں ایک سنگ میل پار کرلیا ، کل 6کروڑ ٹسٹ کے ذریعہ ملک بھر میں ریاست کو تیسرا مقام: ڈاکٹر سدھاکر

کرناٹک نے کووِڈ ٹسٹ میں ایک سنگ میل پار کرلیا ، کل 6کروڑ ٹسٹ کے ذریعہ ملک بھر میں ریاست کو تیسرا مقام: ڈاکٹر سدھاکر

Mon, 24 Jan 2022 11:41:31    S.O. News Service

بنگلورو،24؍جنوری (ایس او نیوز) ریاستی وزیر برائے صحت وخاندانی بہبود ڈاکٹر سدھاکر نے بتایا کہ کرناٹک نے کووِڈ ٹسٹ کے تعلق ابتدا ء سے ہی چوکسی برتی ہے اوراب 6کروڑ کووِڈ ٹسٹ کرتے ہوئے ایک سنگ میل پار کرلیا ہے۔ یہاں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر سدھاکر نے یہ جانکاری دی اور بتایا کہ کووِڈ کے ابتدائی دنوں سے ہی ریاست کے این آئی وی یونٹ میں کووِڈ ٹسٹ کیا جاتا تھا اور نتائج کے لئے نمونہ پونے کے این آئی وی یونٹس روانہ کئے جاتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ بعد میں مرحلہ وار ریاست میں ہی نئے سرکاری اور نجی لیباریٹریاں قائم کئے گئے۔ انہو ں نے بتایا کہ فی الوقت ریاست میں 99سرکاری اور 169نجی سمیت کل 268لیباریٹریز سرگرم ہیں۔ ریاست میں اب تک 1,14,12,162ریاپڈ اینٹی جن، 4,87,02,653آر ٹی پی سی آر اور دیگر سمیت کل 6,01,14,815کووِڈٹسٹ کئے گئے ہیں۔

انہو ں نے بتایا کہ 2020میں کل 1,41,96,665،2021 میں 4,23,91,357اور 2022میں اب تک 35,27,393ٹسٹ کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کووڈ سے کامیابی کے ساتھ نمٹنے میں بہترین ٹسٹ نظام کا رول بھی اہم ہوتا ہے اور ریاست میں ابتداء سے ہی کووِڈ ٹسٹ نظام اعلیٰ اور معیاری ہے جس کی وجہ سے اب 6کروڑ کا نشانہ پار کیا گیا ہے اور ملک بھر میں سب سے زیادہ کووِڈ ٹسٹ کرنے والی ریاستوں میں کرناٹک کو تیسرا مقام حاصل ہے۔ ڈاکٹر سدھاکر نے بتایا کہ محکمہ صحت وخاندانی بہبود اور محکمہ میڈیکل ایجوکیشن نے ابتداء سے ہی 5ٹی طرز کو اپنایا یعنی (ٹسٹ، ٹریک، ٹریزنگ، ٹریازنگ اور ٹکنالوجی) جس کے تحت 20ہزار کی آبادی کے لئے کل 3,678سواب اکٹھا کرنے کے مراکز قائم کئے گئے۔ انہو ں نے بتایا کہ اس کے ساتھ ساتھ سرکاری اسپتال، میڈیکل کالج، پرائیویٹ اسپتال اور لیباریٹریز میں آر ٹی پی سی آر ٹسٹ شروع کیا گیا۔ کل 63میڈیکل کالجوں میں آر ٹی پی سی آر ٹسٹ شروع کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ جنوبی افریقہ میں اومیکرون وائرس کا پتہ لگنے کے بعد ریاست کے ایرپورٹس میں مسافروں کو 2فیصد ٹسٹ کیا گیا اور بعد میں دسمبر سے ٹسٹ کا نشانہ 80ہزار تا 1لاکھ کیا گیا۔ انہو ں نے بتایا کہ کووِڈ کی تیسری لہر کا اثر زیادہ تربچوں پر ہونے کے خدشہ کے پیش نظر کل ٹسٹ میں لازمی طو ر پر 2فیصد بچوں کے لئے ٹسٹ کرنے کے اقدامات کئے گئے اور یکم دسمبر تا 20جنوری کئے گئے کووِڈ ٹسٹ میں 29فیصد بچوں کے ہیں۔ اس کے علاوہ 15دن میں ایک مرتبہ کالجوں، ہائی اسکول، ہوٹل، ریستوران کا عملہ ودیگر کے لئے ریانڈم ٹسٹ کیا جارہا ہے۔ انہو ں نے بتایا کہ کووِڈ کی تیسری لہر پر قابو پانے 18جنوری سے روزانہ کووِڈ ٹسٹ کا نشانہ 2لاکھ مقرر کیا گیا ہے اور دیہی علاقوں میں آشا کارکنوں کے ذریعہ گھر گھر دورہ کرکے ٹسٹ کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹر سدھاکر نے بتایا کہ کووِڈ ویکسین دینے قومی ماہرین گروپ کی سفارش کے تحت کووِڈ سے متاثرہ افراد کی صحت یابی کے 3ماہ بعد مزید ڈوز دیا جاسکتا ہے۔


Share: